اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکورٹی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں شکایت ملنے کے بعد سیکورٹی حکام نے تحقیقات اور ضروری اقدامات کے لئے پورا کیس، اٹارنی جنرل کو بھجوادیا ہے۔ اس ترجمان نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ ریاض میں ایران کے سفیر کو پوری صورت حال سے باخبر کردیا گیا ہے اور سعودی عرب کی عدلیہ، قرآن و سنّت کی بنیاد پر اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزائیں دے گی۔
.......
/169